متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعے کی نماز اور خطبے کا ایک وقت مقرر کر دیا گیا۔
ابوظہبی سے اماراتی جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعے کا خطبہ اور نماز ایک ہی وقت پر 12 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
اوقافِ اسلامی کے اعلان مطابق پورے ملک میں خطبے اور نماز کا وقت یکساں ہو گا اور نیا نظام 2 جنوری 2026ء سے نافذ ہو گا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بیک وقت اذان اور نماز کا نظام کب نافذ ہوگا؟
اس سے پہلے دبئی اور ابوظہبی میں جمعے کی نماز عام طور پر 1:30 بجے جبکہ شارجہ اور شمالی امارات میں 12:30 بجے کے قریب ہوتی تھی تاہم اب حکومت نے نماز اور خطبے کا ایک ہی وقت مقرر کر دیا۔
