متحدہ عرب امارات کے ریکروٹمنٹ ماہرین نے دسمبر کو نوکری کی تلاش کے لیے نہایت موزوں مہینہ قرار دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سال کے آخری مہینے میں ملازمت دینے والی کمپنیوں کی توجہ نسبتاً زیادہ حاصل کی جاسکتی ہے، کیونکہ اس دوران ملازمت کے خواہشمند افراد کم سرگرم ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کرسمس اور نیو ایئر کے باعث دنیا کے کئی حصوں میں کام کی رفتار کم ہوجاتی ہے، لیکن اس موقع پر نوکری کے پورٹل پر فعال اور منظم رہنا امیدواروں کو نمایاں کرسکتا ہے۔ یہ خاموشی سے کسی بھی پروفائل کی رسائی بڑھانے کا بہترین وقت سمجھا جاتا ہے۔
یو اے ای میں سال کے آخر میں چھٹیوں کی تیاری کے باعث عمومی طور پر یہ تاثر لیا جاتا ہے کہ بھرتیاں رک گئی ہیں، لیکن آجروں کے مطابق صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنیاں اس دوران بھی بھرتیاں جاری رکھتی ہیں۔
پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے،وزیراعظم
مارک ایلِس کنسلٹنگ اینڈ ٹریننگ کے شریک بانی اور سی ای او زید الہیلی نے وضاحت کی کہ کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کا تعلق زیادہ تر یورپ اور امریکا سے ہے، جبکہ یہ رجحان خلیجی ممالک، خصوصاً جی سی سی خطے پر لاگو نہیں ہوتا۔

