وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانسپرنسی پاکستان کی کرپشن کے بارے عوامی تاثر پر مبنی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سروے کے مطابق رائے دی گئی کہ ہماری حکومت کے دوران انہیں کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا، عوامی رائے کرپشن کے خلاف جنگ اور شفافیت کے فروغ سے متعلق ہماری کوششوں کا اعتراف ہے۔
پاکستان اور بحرین دو روحیں ، ایک دل ، مضبوط شراکت داری کو فروغ دینگے ، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب قرار دیا جو انتہائی خوش آئند ہے ، ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت کے ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت سے بھرپور نظام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ، معاشی اشاریے، اصلاحات اور حکومتی پالیسیاں اور اقدامات پر مثبت عوامی رائے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
اسلام آباد،تہران اور استنبول ریلوے روٹ سے معیشت کو چار چاند لگیں گے،وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی کوششیں لائق تحسین ہیں ، معیشت کی مزید بہتری، عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
