پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے بھارت کے خلاف ممکنہ تنازعے اور پارٹی کی پالیسی پر کھل کر بات کی۔
ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہم سب ایک تھے اور رہنا بھی چاہئے۔
نے یاد دہانی کرائی کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران اندرونی سیاست کو پس پشت ڈال دیا گیا اور سب نے ایک ساتھ کھڑے ہو کر ملک کا دفاع کیا۔
بیرسٹر علی ظفر نے زور دیا کہ ہر شہری اور سیاستدان کو سب سے پہلے ملک کے مفاد کو دیکھنا ہوگا اور مسائل کے حل کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا، آئین اور قانون کے مطابق جنگ لڑنے کا عمل جاری رکھا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں دلچسپ لمحہ، زمین پر گرنے والے پیسے پر اراکین میں ہنگامہ
انہوں نے مزید بتایا کہ اب پی ٹی آئی کی کوئی سیاسی کمیٹی فعال نہیں اور پارٹی کا تمام توجہ ملک کی سالمیت اور عوام کے مفاد پر مرکوز ہے۔
بھارت کے ساتھ کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے وقت سب کو ایک پلیٹ فارم پررہنا ہوگا تاکہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مسائل کو حل کیا جا سکے۔
