لندن کی عدالت نےعادل راجہ(adil raja) کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دیدیا۔
جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معافی 28 دن تک عادل راجہ کے ایکس ، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ پیج پر موجود رہے گی،انہیں 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کاحکم بھی دیا گیا ہے ۔
شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو حوالے کیا جائے ، پاکستان کی برطانیہ سے درخواست
عادل راجہ کو 50ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے،اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا اور وہ بھی عادل راجہ کو ادا کرنا ہونگے۔
ہائیکورٹ کے جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا،عادل راجہ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست بھی کی تھی جسے جج نے مسترد کردیا۔
جج نے عادل راجہ کو آئندہ ہتک آمیز بیانات نہ دہرانے کا حکم امتناع بھی جاری کردیا،عادل راجہ کے وکیل نے اب فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں جانے کا عندیہ دیا ہے ۔
یوٹیوبر عادل راجہ مقدمہ ہار گئے، 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
یاد رہے عادل راجہ رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔
