سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی برآمد کر لی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات ، حساس اداروں ، ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برامد ہوئی ہیں۔
کراچی سے را کے 4 ایجنٹ گرفتار، اسلحہ اور تخریبی مواد برآمد
حکام نے بتایا کہ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے، لاہور سے دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار، عثمان سرفراز جبکہ فیصل اباد سے دانش کو پکڑا گیا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔
انٹیلی جنس معلومات بھیجنے کا الزام ، ایران نے موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو انڈیا میں را اپریٹ کر رہی تھی، کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، دہشت گردوں کو را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔
