امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ، ایران نے اپنے شہریوں کو امریکا سے بیدخل کئے جانے کی تصدیق کر دی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 55 ایرانی شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت یہ ایرانی شہریوں کی دوسری بی دخلی ہے۔
امریکا نے ہونڈوراس و کولمبیا کے 68 شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا
ستمبر میں امریکا نے 400 ایرانیوں کو بیدخل کرنا تھا، اس سے قبل امریکا سے ملک بدر کیے گئے 120 ایرانی شہری دوحہ سے تہران پہنچے تھے۔
