بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے چند ہفتوں بعد، ان کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والد کے نام ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایشا دیول نے پیر کے روز انسٹاگرام پر دھرمیندر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور والد کے ساتھ وابستہ گہرے رشتے اور یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے پاپا، ہمارا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا، چاہے زمین ہو یا آسمان، ہم ہمیشہ ساتھ ہیں۔ اس زندگی کے سفر میں میں نے آپ کو اپنے دل کی گہرائیوں میں سمیٹ لیا ہے تاکہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
View this post on Instagram
ایشا دیول نے دھرمیندر کے چھوڑے گئے ورثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیمتی یادیں، زندگی کے سبق، رہنمائی، بے لوث محبت اور وہ وقار و طاقت جو آپ نے مجھے بطور بیٹی دی، ان کا کوئی نعم البدل نہیں، میں آپ کو بہت شدت سے یاد کرتی ہوں، پاپا آپ کی وہ محافظانہ باہیں، مضبوط ہاتھ اور میرا نام پکارتی ہوئی آپ کی آواز جس میں محبت بھری گفتگو، ہنسی اور شاعری شامل تھی۔
انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں والد کے اصولوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اصول کہ ہمیشہ عاجز رہو، خوش رہو، صحت مند اور طاقتور رہو، میں اسے تمام زندگی فخر اور احترام کے ساتھ آگے بڑھاؤں گی اور کوشش کروں گی کہ آپ کی محبت اُن لاکھوں لوگوں تک بھی پہنچے جو آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
100 دن کی خاموشی کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اہم اعلان کر دیا
واضح رہے کہ دھرمیندر کا انتقال 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا، انہیں نومبر کے آغاز میں بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ 10 نومبر کو ان کی موت کی جھوٹی خبریں بھی گردش میں رہیں، جن کی اہلیہ ہیما مالنی اور بیٹی ایشا دیول نے تردید کی تھی۔
فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، گووندا اور دیگر نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی اور بھارتی سینما کے اس محبوب اسٹار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
