پاک بحریہ(pak navy) کے جہازیمامہ نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے30لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
آئی ایس پی آر(ispr) کے مطابق پاک بحریہ کی کارروائی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے عزم کی عکاس ہے،پاک بحریہ، قومی سمندری مفادات کے تحفظ اور خطے میں محفوظ سمندری ماحول کے قیام کیلئے سرگرم ہے۔
وزیراعظم نے بحیرہ عرب میں منشیات کی ا سمگلنگ روکنے پر پاک بحریہ کی پذیرائی کی ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 1500کلو منشیات قبضے میں لی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر ہے۔
پاک نیوی کی جانب سے 62 ویں یومِ گوادر کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد
پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ،پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمندروں میں ا سمگلنگ کا خاتمہ ہو گا۔پاک بحریہ مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں فعال کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاک بحریہ کی انسداد منشیات کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا،
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منشیات کی کامیاب برآمدگی پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ استعداد اور مؤثر نگرانی کا ثبوت ہے۔
بروقت کارروائی غیرقانونی سرگرمیوں کے سدباب کیلئے ریاستی عزم کو مضبوط بناتی ہے،پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کیلئے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
پاک نیوی کی دفاعی صلاحیت میں گراں قدر اضافہ
سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کیلئے ریاست اور ادارے پرعزم ہیں۔
