کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون عابد ٹاؤن میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جبکہ ایک شخص کو بےہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت کیسے ہوئی؟ تحقیقات کر رہے ہیں۔ فلیٹ سے ملنے والے خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ بےہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ یاسین کے نام سےہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر بےنقاب ہو چکے ہیں، اویس لغاری
حکام کے مطابق فوری طور پر اموات کا معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
