پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔
ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا قافلہ پشاور جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں pic.twitter.com/oKAVPgkiYB
— Abdul Ghani Afridi (@Abdulghani1116) December 7, 2025
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوگیا، گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
