تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
میجر (ر) طارق محمود کا کہنا تھا کہ جو جماعت پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما نے کہا کہ وطن اور پاکستان آرمی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
