پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے منگنی کر لی ، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سبینہ سید اور خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبرشن پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
پوسٹ میں دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے نظر آئے، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو، ساتھ ہی خاقان نے انگوٹھی والے ایموجی کا استعمال کیا۔
شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
اداکار جوڑے کی پوسٹ پر اداکاروں، مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ سبینہ سید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔
واضح رہے سبینہ سید نے 2017 میں جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
