معروف یو ٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی توڑنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا۔
ڈکی بھائی نے کہاکہ ان کا پیغام ایسا ہو گا جو لوگ بھول نہیں پائیں گے۔ یاد رہے کہ معروف یوٹیوبر سعد الرحمان کو 17 اگست 2025 کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بیرونِ ملک جا رہے تھے۔

ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ وہ جُوئے کی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا، اس طرح وہ 26 نومبر 2025 کو جیل سے باہر آئے۔
رہائی کے تین دن بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی کہا کہ ڈکی بھائی کچھ عرصہ سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔ اس دوران ڈکی بھائی نے کوئی نیا مواد جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی عوامی تصویر یا ویڈیو میں نظر آئے۔
ڈکی بھائی کی ذہنی صحت سے متعلق اقرار کنول کا بڑا انکشاف
عروب جتوئی نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور یقین رکھیں کہ ڈکی پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں لوٹیں گے۔ مداح اور سوشل میڈیا صارفین اُن کے آج کے پیغام کے شدت سے منتظر ہیں۔
