مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی میں کسی ایک کے انتخاب کا وقت آ چکا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے ڈائیلاگ اور مذاکرات کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی نے خود ہی سیاسی دروازے بند کرکے اپنی سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔
اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی اگلی خواہش خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ہے، جبکہ ان کے بقول تحریک انصاف کے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت اور اسرائیل سے چلائے جا رہے ہیں، جو ملک دشمن سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملک کے خلاف خط لکھنا اور 9 مئی جیسے واقعات کوئی محب وطن نہیں کر سکتا۔
اختیار ولی کے مطابق اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے۔
