برازیل کے ساؤ پاؤلو ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
کارگو کیبن میں بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو لپیٹ میں لے لیا۔ طیارے میں 180 افراد سوار تھے۔ جنہیں ہنگامی طور پر طیارے سے اتار لیا گیا۔
امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
دوسری جانب حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
