اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں کو اڈیالہ جیل کے باہر امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل اور نوٹیفکیشن کو لے کرجھوٹا بیانیہ پھیلایا گیا۔ اور انہیں جھوٹا بیانیہ بنانے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک بار پھر مضبوط ہوا ہے۔ اور پاکستان نے اسٹرکچرل تبدیلیاں کر کے اپنے دشمن کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ تمام فورسز کے لیے اب متحدہ کمانڈ قائم کر دی گئی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی ہے۔ جبکہ مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں کو محفوظ بنا لیا ہے۔ اب دشمن کی جرات نہیں ہو گی کہ ہماری طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ جیل کے باہر امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔ اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔
