عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی ،علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تاہم علی امین گنڈا پور کی غیر حاضری کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
