معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے و نوجوان فلم ساز آریان خان ایک بار پھر سخت تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں آریان خان کو ایک ریستوران کی بالکونی سے میڈیا اور مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے چند لمحوں کے لیے مِڈل فنگر کا اشارہ بھی کیا، جو بھارتی میڈیا میں بحث کا اہم موضوع بن گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کنڑ اداکار زید خان، جو کرناٹک کے وزیر بی زی ضمیر احمد خان کے صاحبزادے ہیں، اور اداکارہ دھانیا رام کمار کے ساتھ اپنے برانڈ D’yavol کی تشہیری تقریب میں موجود تھے۔
آریان خان مداحوں اور میڈیا سے ملاقات کے لیے بالکونی میں آئے اور اسی دوران انہوں نے مِڈل فنگر کا اشارہ کیا، جس کے فوراً بعد وہ دوبارہ ہاتھ ہلا کر مسکراتے نظر آئے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے نوجوان ڈائریکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر متعدد صارفین نے ان کے انداز کو غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہی قرار دیا۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مستقبل سے متعلق ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
ایک صارف نے لکھا کہ آریان خان کا مِڈل فنگر دکھانا بالکل ایسے ہی ہے جیسے اشرافیہ عام لوگوں کو مِڈل فنگر دکھا رہی ہو۔
دوسری جانب آریان خان کے چاہنے والے معاملے کے اس پہلو میں زیادہ دلچسپی لے رہے تھے کہ نوجوان ڈائریکٹر برسوں بعد مسکراتے ہوئے دکھائی دیے۔
مداحوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کس نے کہا آریان نہیں مسکراتا؟ اور دیکھو وہ مسکرایا!
