اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ اور اس سے ملکی دفاع مزید بہتر ہو گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں کامیابی سے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئرچیف کو بھی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع پر مبارکباد دی۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ صلاحیت سے دشمن کو شکست دی۔ پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لیے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔
