اسلام آباد، صدرآصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جو بیس سال بعد کرغزستان کے صدر کا پاکستان کا اہم دورہ ہے۔

ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں کی مختصر ون آن ون گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
صدر زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کرغزستان کے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے، اقتصادی روابط مضبوط کرنے اور CASA-1000 منصوبے پر پیش رفت اور تعاون پر بھی بات چیت کی۔

پاکستان نے کرغزستان کے لیے مختصر اور کم لاگت تجارتی راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی اور براہ راست پروازوں کے آغاز اور توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر زرداری نے کرغز طلبہ اور ورکرز کی میزبانی پر کرغز حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت، تعلیم، کنیکٹیویٹی اورعوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی
کرغز صدر نے خواتین کے لیے 30 فیصد نشستوں کے نئے قانون کا ذکر کیا اور کرغزستان نے پاکستان کی یو این سیکیورٹی کونسل انتخابی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، اور صدر جپاروف کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں سرکاری عشائیہ دیا گیا، جس میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔
صدر زرداری کی جانب سے کرغز صدر کو سالگرہ کی پیشگی مبارک بھی دی گئی، جس سے دوستانہ ماحول مزید مستحکم ہوا۔
