اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہے اور سب آپ کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں۔ اور پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی۔
ایوان صدر بھجوائی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سزا یافتہ قیدی سے جیل قوانین کے مطابق سیاسی ملاقاتیں ممنوع ہیں، اعظم نذیر تارڑ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔
