پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) 6 دسمبر کی رات 12 بجے سے 7 دسمبر کی شام تک دستیاب نہیں ہوگا۔ یہ معطلی ایف بی آر کے طے شدہ مرمتی کاموں کے باعث کی جا رہی ہے۔
اتھارٹی نے مشورہ دیا ہے کہ صارفین کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے اپنی موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن پہلے سے مکمل کرلیں۔
