واشنگٹن: امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ فائٹنگ فالکن تربیت کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں دوران تربیت گر کر تباہ ہوا۔ تباہ ہونے والا ایف 16سی فائٹنگ فالکن طیارہ فضائیہ کی مشہور تھنڈر برڈز فضائی ڈیمو ٹیم سے تعلق رکھتا ہے۔
حادثہ 10 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا تاہم طیارے کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ تاہم زخمی ہونے کے باعث پائلٹ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کی وائرل ویڈیو میں طیارے کو زمین بوس ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جائے حادثہ سے دھواں اٹھ رہا ہے اور خشک جھیل کے کنارے پر طیارے کو ملبہ بکھرا ہوا ہے۔
BREAKING 🚨🚨#ChinaLake / #California
New video of the USAF Thunderbirds crash near China Lake, CA earlier today. Pilot has been transported to a local hospital in Ridgecrest pic.twitter.com/mPrki0WVbP
— OC Scanner 🇺🇸 🇺🇸 (@OC_Scanner) December 3, 2025
امریکی فضائیہ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں کال صبح موصول ہوئی جس کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے جنوبی خراساں میں سونے کی بڑی چٹان دریافت
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پھیلنے سے پہلے ہی اس پر قابو پایا گیا جس سے آس پاس کے شہریوں اور علاقے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
