پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے خواتین کے لیے ایک متاثر کن پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبر کرنا اور اپنی زندگی کے وقت پر بھروسہ کرنا بالکل درست ہے۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی، جس میں ایک خاتون نے شادی اور بچوں کے حوالے سے معاشرتی دباؤ پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 36 سال کی ہوں، شادی شدہ نہیں اور میرے بچے نہیں ہیں۔ اکثر لوگ کہتے ہیں، ‘اوہ!’۔
فضا علی نے ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا
خاتون نے ریل میں کہا کہ بہت سی خواتین کو شاید یہ سننا ضروری ہے کہ اس مرحلے پر کسی چیز کا نہ ہونا بھی بالکل ٹھیک ہے۔ زندگی میں بہت سے لوگ شادی کر لیتے ہیں اور بچے پیدا کرتے ہیں، جو کہ خوبصورت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ میری زندگی کا حصہ بھی بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت اکیلے رہ کر بہت بڑے اسباق سیکھے جا سکتے ہیں۔ اس میں کوئی غلطی نہیں ہے، میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ کسی حیرت انگیز چیز کی طرف بڑھ رہے ہیں، تو اپنے وقت کو خود کے ساتھ انجوائے کریں۔
مایا علی نے اپنے فالوورز کے ساتھ اس پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر، اپنی زندگی کے سفر کا موازنہ کسی اور سے مت کریں، آپ کا وقت مختلف ہے، آپ کی کہانی مختلف ہے۔
دنانیر مبین کے بنکاک ٹرپ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
مایا علی نے کیریئر کا آغاز ویڈیو جوکی کے طور پر کیا اور 2012 میں ڈرامہ درّہ شہوار سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔ وہ بعد میں ہٹ ڈراموں آن زارا، من مائل، دیارِ دل، اور جو بچھڑ گئے کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے اہم فلموں ٹیفا اِن ٹربل اور پیری ہٹ لو میں بھی کام کیا ہے۔
