ایران میں سونے کی بڑی چٹان دریافت ہوئی ہے۔ جس کی حکومت نے تصدیق کر دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایران نے ملک کی سب سے بڑی کانوں میں سے ایک میں سونے کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سونے کی کان ’شادان‘ جنوبی خراساں میں واقع ہے ، ایران کی وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے نئے ذخائر کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟
یہ ذخیرہ رگوں کی شکل میں دکھائی دیتا ہے، جیسے ایک وسیع طلائی رگ ہو، اس ذخیرے میں تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونا موجود ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں سونے کی 15 کانیں ہیں جن میں سب سے بڑی کان ملک کے شمال مغرب میں واقع زرشوران ہے۔
