معروف سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے تازہ ترین بنکاک ٹرپ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویروں کا ایک خوبصورت مجموعہ جاری کیا، جس میں انہیں خوبصورت مناظر کے ساتھ خوشگوار اور پُر اعتماد انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سجل علی کا کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی موت پر سخت ردعمل
View this post on Instagram
ان کی شیئر کردہ ہر تصویر میں ان کی مسکراہٹ، سادگی سے آراستہ میک اَپ، نرم لہردار بال اور چہرے کی قدرتی چمک نمایاں رہی، اور ان کی خوبصورتی اور انداز نے مداحوں کو حد درجہ متاثر کیا۔
مداحوں نے پوسٹ سامنے آتے ہی محبت بھرے تبصرے کرتے ہوئے تصاویر کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے، کسی نے انہیں خوبصورت لڑکی قرار دیا، تو کسی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو ہماری پیاری لڑکی کے سالگرہ کے مہینے کی شروعات ہے۔ بعض مداحوں نے ان کے انداز اور شخصیت کو سراہتے ہوئے دعائیں بھی دیں اور لکھا کہ وہ ہمیشہ اسی طرح خوش اور چمکتی دمکتی رہیں۔
بشریٰ انصاری نے کراچی کے مسائل پر ذمہ داران کو آڑے ہاتھوں لےلیا

دوسری جانب، دنانیر نے ایک اور تصویروں کا خوبصورت کیراؤسل پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ “یہ گلاس وائب ہے”، جس پر صارفین نے تبصرہ کیا کہ یہ پیاری چشمے بہت دلکش لگ رہے ہیں آپ پر۔
ایران کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں
واضح رہے کہ دنانیر مبین نے اپنی اداکاری، منفرد انداز اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے تیزی سے شہرت حاصل کی۔ نوجوانوں میں ان کی مقبولیت نے انہیں پاکستان کی نمایاں سوشل میڈیا شخصیات میں شامل کر دیا ہے اور انسٹاگرام و دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے لاکھوں مداح ہیں۔
