اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کو ہر ممکن امداد و معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور انڈونیشیا میں سیلاب اور تودے گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے ہر ممکن امداد و معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کو ہر ممکن امداد اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی سے یکساں طور پر متاثر ہیں۔ اور آئندہ ہفتے انڈونیشیا کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نے قدرتی آفات سے بچاؤ اور فوری ردعمل کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرغزستان کے صدر 20 سال بعد پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
انڈونیشیا کے صدر نے اظہار یکجہتی اور تعزیت پر وزیر اعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشین حکام نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
