ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کر دیا۔
ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہے، اس مبہم بیان نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا کردیا۔
یہ بحث اُس وقت شروع ہوئی جب ایک ایکس صارف ہنٹر ایش نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومتیں کمزور اور ناقص ہو گئی ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی تنخواہ کیساتھ ایلون مسک کیا کچھ خرید سکتے ہیں؟
صارف کی گفتگو کے جواب میں ایلون مسک نے اچانک ایک مبہم ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ضروری ہے۔

ایلون مسک نے کسی مخصوص خطے کی نشاندہی کی اور نہ ہی وجوہات بتائیں، جس سے آن لائن صارفین میں بے چینی اور تجسس مزید بڑھ گیا۔
مسک کے بیان کو سمجھنے کے لیے صارفین نے ان کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ گروک (Grok) سے سوال کیا جس پر گروک نے واضح کیا کہ مسک نے اس پوسٹ میں کوئی تفصیل نہیں دی۔
