واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات سے انکار کیا ہے۔
29 سالہ افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔
وائٹ ہائوس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری کے بارے میں مزید انکشافات
واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکنوال کو حراست میں رکھنے کاحکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم تین ہزار میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا۔
استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرتے وقت اللّٰہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
