کراچی میں کیماڑی جیٹی کےقریب سمندرمیں کشتی ڈوب گئی،حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 2 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 20 سے22افرادسوارتھے،حادثےمیں کچھ افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
حادثے میں زخمی ہونے والی2 خواتین کی نعشوں کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ جیکسن رانا خوشی محمد کا کہنا تھا کہ متاثرین کیماڑی سے بابا بھٹ شاہ اور منوڑا گھومنے کے لیے آئے ہوئے تھے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے، ایک لڑکی کی شناخت 16 سالہ سندس کے نام سے ہوئی ہے۔
