یورپی ملک فِن لینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
فِن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹیجک وجوہات پر پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور میانمار میں سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کابل اور ینگون میں فِن لینڈ کے سفارت خانے 2026ء میں بند کر دیئے جائیں گے۔
پاکستان کے سفارتخانہ آسٹریا میں 16 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیس سامنےآگیا
فن لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانوں کی بندش کی وجوہات میں ان ممالک کی سیاسی صورتِ حال میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔
فن لینڈ نے بجٹ میں کمی کے باعث 2012ء میں بھی پاکستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔ پاکستان میں فِن لینڈ سفارتی مشن کو دوبارہ 2022ء میں کھولا گیا تھا۔
