لاہور: دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ فائٹ فورگلوری میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ فائٹ فورگلوری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ کا فائنل جیت لیا۔
پاکستانی اور تھائی باکسر کے درمیان فائنل میں زبردست مقابلہ ہوا۔ محمد وسیم نے فائٹ کے دوران آخر تک اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا۔ اور حریف کے حملوں کو بڑی پھرتی سے ناکام بنایا۔
محمد وسیم نے 12 راؤنڈ کی فائٹ میں تھائی لینڈ کے جکراوت مجنگو کو شکست دی۔ ہارنے کے بعد جکراوت زارو قطار روتے ہوئے بھی نظر آئے۔
محمد وسیم نے کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد پر پاک آرمی اور پنجاب حکومت کا شکرگزار ہوں۔ اور اپنی کامیابی کو پاک فوج کے شہدا کے نام کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا ویزے نہ ملنے پر فیفا ورلڈ کپ ڈرا کے بائیکاٹ کا اعلان
واضح رہے کہ فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کا آج آخری دن تھا، پاکستان میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے شرکت کی۔
