پاکستان نے وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ سے امریکی فوجی اہلکار کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے دوبارہ ابھرنے کی تشویشناک علامت ہے، پاکستان متاثرہ خاندانوں، امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی ، ٹرمپ کی تصدیق
ترجمان نے واقعہ کو امریکی سرزمین پر دہشتگردی کی واضح کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود بھی دہشتگردی کے متعدد حملوں کا سامنا کر چکا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کئی دہشتگردانہ واقعات کے روابط افغانستان سے منسلک پائے گئے ہیں، واشنگٹن میں پیش آنے والا واقعہ سرحد پار دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مشترکہ عالمی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔
