صدر ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنی زمین، اپنا گھرپروگرام کا آغاز کر دیا۔
نواز شریف نے مریم نواز کی درخواست پر بٹن دبا کر”اپنی زمین اپناگھر“کا ڈیجیٹل افتتاح کیا، بعدازاں نواز شریف نے ”اپنی زمین اپناگھر“منصوبے کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔
مریم نواز شریف نے اٹک کی خاتون رخسانہ کو خود فون کرکے پلاٹ نکلنے پر مبارکباد پیش کی،قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے بھی رخسانہ بی بی کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ تین مرلے کا پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،کھوکھلے نعرے نہیں ،وعدوں کی حقیقی تعبیر پیش کررہے ہیں۔
پنجاب بھر کے 19اضلاع کی 23ہاؤسنگ اسکیموں میں 2ہزار افراد کو رہائشی پلاٹس مل گئے،جہلم میں 730، قصور میں 388، فیصل آباد257، لودھراں میں 219 نادار افراد کو پلاٹ مل گئے۔
عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا،نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،مریم نواز
اوکاڑہ 130، لیہ55، بھکر52، ساہیوال 33 اور سرگودھا کے 25 افراد کو پہلے مرحلے میں پلاٹ مل گئے،خوشاب 24،بہاولنگر20، منڈی بہاؤالدین 17، راجن پور 15 اور اٹک میں 11 افرادپلاٹ کے حقدار ٹھہرے۔
گجرات8، بہاولپور7، جھنگ اور وہاڑی میں 4،4 اور چنیوٹ کے 2 درخواست دہندگان کو پلاٹ مل گئے،”اپنی زمین، اپنا گھر“پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے فول پروف طریقہ کار اپنا یا گیا۔
”اپنی زمین، اپنا گھر“پروگرام میں 4لاکھ 83ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرالی،پہلے فیز کے لئے2 لاکھ 57ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ۔ڈسٹرکٹ اسکروٹنی کمیٹی نے 18 ہزار 308 درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی کا اہل قرار دیا۔
صوبہ بھر میں 18لاکھ سے زائد لوگوں نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ایپ استعمال کی، 9لاکھ 70ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے ، ”اپنی چھت، اپنا گھر“پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ 18 ہزار لوگوں کو 145 ارب روپے کے قرض مل گئے۔
