بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار جمعیت علما ئے اسلام کے مرکزی رہنماء فرخ کھوکھر کو پولیس نے رہا کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ چیکنگ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں اسلحے کا لائسنس دکھانے اور تفشیش کے بعد تھانہ آبپارہ پولیس نے فرخ کھوکھر کو رہا کر دیا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
زمین پر قبضے کا معاملہ، تاجی کھوکھر کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ
فرخ کھوکھر کا تعلق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر اور سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خاندان سے ہے۔
وہ نواز کھوکھر کے بھتیجے، مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچا زاد بھائی اور امتیاز کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے صاحبزادے ہیں۔
