وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں انتشار اور خدمت و خوشحالی کا مقابلہ تھا،جس میں ن لیگ نے واضح جیت حاصل کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات بڑے پر امن طریقے سے ہوئے،عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی وجہ سے ووٹ دیا،مریم نواز کی حکومت میں 90 سے زیادہ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔70ہزار گھر زیر تعمیر ہیں اور 35ہزار مکمل ہو چکے۔
کیا مریم نواز نے سرجری کرائی؟ عظمی بخاری نے راز کھول دیا
ضمنی انتخابات میں جیت وزیراعلیٰ کی محنت و گورننس کا نتیجہ ہے،عوام نے انتشار، فتنہ اور فساد کی سیاست کو مسترد کیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب ہر 3 ماہ بعد وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہیں۔ ہرعہدیدار کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹر مقرر کر رکھے ہیں،کون سا منصوبہ کہاں پہنچا، اس پر مسلسل فالو اپ رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری وزیراعلیٰ کی ڈکشنری میں کل کا لفظ نہیں ہے،طلبا نے لیپ ٹاپس کیلئے ووٹ دیا،بزرگوں نے ستھرا پنجاب کیلئے ، خواتین نے تحفظ کیلئے اور کسانوں نے کسان کارڈ کو ووٹ دیا۔
19شہروں کے اندر واسا نے کام شروع کر دیا ہے،یہ ووٹ پنجاب اور لاہور ڈویلپمنٹ کو ملا ہے،ضمنی انتخاب میں مریم نواز کی کارکردگی کو ووٹ ملا ہے،یہ ووٹ کلینک آن ویلز اور سیلاب زدگان کی مدد کے نتیجے میں ملا۔
اب کسی انتشار، نفرت یا تقسیم کی سیاست کو ووٹ نہیں پڑے گا،مریم نواز کا شروع کیا گیا ہر کام تکمیل کی جانب گامزن ہے،خیبرپختونخوا کے عوام نے شعور کا مظاہرہ کیا ،ضمنی الیکشن کئی لحاظ سے منفرد تھے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دوسرے صوبوں کی کارکردگی سے موازنہ کر کے ووٹ دیا،صوبوں کے درمیان کارکردگی اور خدمت کا موازنہ ہونا چاہئے۔
ہم عوامی خدمت کی سیاست کیلئے آتے ہیں، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا،پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقی کا منصوبہ نہیں لگا۔آپ حکومت کیلئے سیاست میں آتے ہیں۔
