اسلام آباد، پاکستان نیوی نے 25 نومبر کو ملک کے اندر تیار کردہ شِپ لانچ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب فلیٹ ٹیسٹ انجام دیا۔
یہ جدید ہتھیارنہ صرف سمندری بلکہ زمینی اہداف کو بھی انتہائی درستگی کیساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل میں جدید رہنمائی کے نظام اوراعلیٰ سطح کی مینیوورایبلیٹی خصوصیات شامل ہیں جواسے ہدف تک پہنچانے میں انتہائی مؤثربناتی ہیں۔
کامیاب فلیٹ ٹیسٹ کی تقریب میں نیول اسٹاف کے چیف، سینئرسائنسدان اورانجینئرزنے شرکت کی اوراس اہم کارنامے کا مشاہدہ کیا، پاکستان نیوی کی یہ پیشرفت ملک کی دفاعی صلاحیتوں اورٹیکنالوجیکل مہارت کا مظہر ہے۔
فلیٹ ٹیسٹ پاکستان کی قومی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے نیوی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل پر حصہ لینے والے یونٹس اورسائنسدانوں کو مبارکباد دی اورکہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
اس موقع پر پاکستان نیوی کے سینئر افسران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل سسٹم جدید بحری صلاحیتوں میں اضافے اور خطے میں دفاعی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پاکستان نیوی کی یہ کامیابی ملکی دفاع، سمندری سالمیت کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری کی سمت ایک نمایاں قدم ہے۔
یہ پیشرفت نہ صرف قومی دفاع کو مضبوط بناتی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی اورسائنسی مہارت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
