راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات ہوئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا ہے۔
فیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سیکیورٹی مقاصد کے لیے بھی جنرل ساحر کی خدمات کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
فیلڈ مارش سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں: حقدار حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے، وزیر اعظم کی ہدایت
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

