اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سکیورٹی خدشات پر ایک بار پھر بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے پھر اپنا دورہ بھارت منسوخ کر دیا ہے۔
غزہ پر قبضے کا منصوبہ ، اسرائیلی وزیر خزانہ کی نتین یاہو حکومت گرانے کی دھمکی
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا ، بھارت کے دورے کے دوران نتین یاہو کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر قیادت سے ملاقات ہونا تھی۔
اس سے قبل نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ بھارت بھی منسوخ کر دیا تھا ، اسرائیلی وزیراعظم نے آخری بار 2018 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔
