پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا (salman ali agha)نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں سال 2025 میں اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔
عثمان طارق کی شاندار ہیٹ ٹرک،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں چوتھے پاکستانی بائولر بن گئے
اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز اتوار کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔
سلمان علی آغا نے 2025 میں 54 میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999 میں قائم ورلڈ ریکارڈ توڑا۔راہول ڈریوڈ نے 1999 میں مجموعی طور 53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔
View this post on Instagram
اس کےعلاوہ پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی سن 2000 میں 53 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے۔
