پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران اور خوش کر دیا، ان کے نئے انداز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
انسٹاگرام پر حرا نے متعدد تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی متوازن اور فٹ جسمانی ساخت کو نمایاں طور پر پیش کیا۔
نادیہ خان کی ٹرولنگ کے بعد شوبز شخصیات کی طلحہ انجم کی حمایت
View this post on Instagram
حرا مانی نے پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اپنا انداز خود بنائیں، آپ کی شخصیت آپ کی پہچان ہے۔
تصاویر میں ان کے لباس اور اسٹائل پر خصوصی توجہ دی گئی تھی: خوبصورت بالوں کی ترتیب، دلکش گلابی ہونٹ، چمکدار ہیلز اور جاذب نظر زیورات نے ان کے مجموعی انداز کو مکمل اور دلکش بنایا۔
اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ آپ کا اعتماد ہی اصل رجحان ہے. مداحوں اور دوستوں نے فوراً تبصروں میں حرا کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے اور ان کی تعریف کی، تاہم کچھ صارفین نے ان کے بولڈ انداز پر تنقید بھی کی، جس میں کہا گیا کہ ان کا انداز بعض اوقات حد سے زیادہ متحرک اور غیر روایتی لگتا ہے۔
عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی
واضح رہے کہ حرا مانی حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت فعال ہیں اور تقریباً ہر روز اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو اپنی سکرین سے جڑے رکھتی ہیں۔
