پاکستان کے عثمان طارق (usman tariq)نے زمبابوے کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرلی۔
Usman Tariq gets the fourth T20I hat-trick for Pakistan! pic.twitter.com/SgzFKtMAuC
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 23, 2025
راولپنڈی میں جاری سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں عثمان طارق نے تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
عثمان طارق نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کی وکٹیں لیں۔
زمبابوےکو شکست،پاکستان نے تین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی
یاد رہے عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی پلیئر ہیں، اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ماضی میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔
انہیں شاندار بائولنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔
