پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ری شیڈول کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز پی ایس ایل 11 کے بعد ہوگی، سیریز ابتدائی طور پر مارچ میں ہونا تھی۔
بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑ ڈالا
پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز شیڈول کے مطابق 30 جنوری 2026سے شروع ہوگی،ٹی 20سیریز کیلئے وینیوز کو حتمی شکل دینے کیلئے بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی جیت اور ٹریوس ہیڈ کی سنچری کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا نقصان ہو گیا۔
ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کے باعث ٹیسٹ دوسرے روز ہی ختم ہو گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ 1921 کے بعد پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جو دو روز میں ختم ہوا۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ، 5 میچز کیلئے پابندی
کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے روز کی ٹکٹیں کرکٹ فینز کو واپس کرنا ہیں جبکہ پانچویں روز کے ٹکٹ اسی روز فروخت ہوتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کو 2 ملین آسٹریلوی ڈالر کا نقصان ہوا۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں مجموعی نقصان 3 ملین آسٹریلوی ڈالر بتایا گیا ہے۔
