پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم بچے، خواتین جاں بحق اور زخمی ہوئے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
افغان طالبان رجیم نے وعدوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ
انہوں نے کہا کہ یہ حملے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، یہ حملے شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کی پاسداری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ پاکستان آزاد سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے حق میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے۔
