خیبرپختونخوا حکومت نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ جس میں اسپیشل برانچ میں 1221 اہلکاروں کی اسامیاں تخیلق کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے۔
پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کے خط کا جواب دے دیا
اس کے علاوہ اسپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی، ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لئے 2543.9 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔
اس موقع پرسہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے ، تمام ہیومن ریسورس اور دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کسی کو دھمکی نہیں دی ، بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان
وزیراعلیٰ نے اسپیشل برانچ کے مجوزہ الاؤنسز کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں اسپیشل برانچ کیلئے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
