ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سال 2026 کے چاند کی رویت کا پیشگی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔
اگلے سال دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ اس کیلنڈر میں پورے سال کے اسلامی مہینوں کی ممکنہ تاریخیں، چاند کی پیدائش، غروبِ آفتاب اور رویت کے اوقات شامل ہیں۔
محکمہ کے مطابق شعبان کا چاند 21 جنوری، رمضان کا چاند 18 فروری، شوال کا چاند 19 مارچ اور ذی القعد کا چاند 18 اپریل 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
اسی طرح ذی الحجہ کا چاند 17 مئی، محرم کا چاند 15 جون، صفر کا چاند 15 جولائی اور ربیع الاول کا چاند 13 اگست 2026 کو دکھائی دینے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا
مزید بتایا گیا ہے کہ ربیع الثانی کا چاند 12 ستمبر، جمادی الاول کا چاند 12 اکتوبر، جمادی الثانی کا چاند 10 نومبر جبکہ رجب کا چاند 10 دسمبر 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ کیلنڈر سائنسی اور موسمیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام اور ادارے پیشگی منصوبہ بندی کر سکیں۔
