عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ، قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 42 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ ، 26 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ ، 65 ہزار708 روپے پر برقرارہے۔
سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
دوسری طرف ایک تولہ چاندی کی قیممت 107 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 222 روپے پر آ گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
