بنگلہ دیش میں جمعے کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
پولیس اور محکمہ صحت کے مطابق زلزلے نے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.7 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب آیا، جو دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 33 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
Strong tremors of earthquakes have shaken during the morning hours in Bangladesh 🇧🇩
هزت هزات أرضية قوية خلال ساعات الصباح في بنغلاديش #BangladeshNews #NarayanganjNews #Earthquake #PantherPatient #Shorts pic.twitter.com/cJGZO7PfW6— Panther Patient (@PantherPatient) November 21, 2025
زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا سمیت قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
زلزلے کے بعد کسی بڑے ڈھانچے کو نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔
#WATCH | A 5.5-magnitude earthquake struck near Narsingdi in Bangladesh, this morning.#Visuals from Dhaka as the agencies work to restore damages caused by the tremors.#earthquake #Bangladesh #Narsingdi #Dhaka #Damage pic.twitter.com/NdQUjvBGh5
— Prameya English (@PrameyaEnglish) November 21, 2025
