فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 20افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ملبے تلے سے 9 افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیکٹری دھماکے میں جاں بحق 17 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،12 افراد کی نماز جنازہ ملک پور اور 5 افراد کی باوا چک میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،علاقے میں سوگ کی فضا ہے، ہر آنکھ اشک بار ہے۔
